۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام بخشی

حوزہ / ایران کے شہر تاکستان میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: خدا وند عالم نے قرآن کریم میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمۃ للعالمین کا لقب دیا ہے اور اس میں دنیا والوں کے لیے بھلائی اور رحمت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حمید علی بخشی نے ایران کے شہر تاکستان میں مدرسہ علمیہ شہید مصطفی خمینی (رہ) میں اس مدرسہ کے اساتذہ اور طلاب کے درمیان عید مبعث کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم نے بعثت کو ہمیشہ کے لیے امر کردیا ہے۔

شہر تاکستان میں مدرسہ علمیہ شہید مصطفی خمینی (رہ) کے پرنسپل نے مزید کہا: مبعث بہت بڑا تاریخی اور اسلامی واقعہ ہے اور پوری بشریت کے لئے عید کا دن ہے۔

انہوں نے کہا: بعثت پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اہم ترین نکتہ اور فلسفہ انسان کی تعلیم و تربیت ہے۔

خدا کی سب سے بڑی نعمت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت ہے

حجۃ الاسلام والمسلمین حمید علی بخشی نے کہا:خدا وند متعال نے بشریت پر بہت بڑا احسان کیا ہے کیونکہ ہماری جنس سے ہی ایک انسان کا انتخاب کرکے اسے ہمارے تذکیہ نفس، تربیت اور کتاب و حکمت کی تعلیم کی ذمہ داری سونپی ہے۔

شہر تاکستان میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: خداوند عالم نے قرآن کریم میں پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کو رحمۃ للعالمین کہا ہے اور اس میں دنیا والوں کی بھلائی اور رحمت ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: بعثت پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدا کی سب سے بڑی نعمت ہے اور بندوں پر خدا کا سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مبعوث برسالت فرمایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .